گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی آئی، ڈاکٹر ظفر مرزا گزشتہ چوبیس گھنٹے میں99 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ہسپتالوں میں783 میں 773 افراد کی جلد صحت یابی متوقع ہے۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مارچ 2020ء) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ مقامی سطح پر کورونا وائرس کے29 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے، مقامی لوگوں کی تعداد بتدریج بڑھ رہی ہے کل 1625 کیسز میں 857 ایران سے آنے والے زائرین اور 247 دیگر ممالک سے آئے ہیں۔ انہوں نے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور مشیر معید یوسف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 99 کورونا کیسز سامنے آئے، ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی تعداد گزشتہ روزسے کم ہیں۔
اسی طرح 5 اموات ہوئیں۔ جس کے ساتھ ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 1625ہوگئی ہے۔ ابھی تک 21اموات ہوچکی ہیں۔ ہسپتالوں میں 783 میں سے 773 افراد کی حالت بہترہے جلد صحت یابی متوقع ہے جاری ہے
Comments